ہفتہ 19 ستمبر 2026 - 12:32
آیت‌ اللہ العظمی شبیری زنجانی کی حالت بہتر، تشویش کی کوئی بات نہیں

حوزہ/ دفترِ آیت‌اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ ان کی حالت بہتر اور اطمینان بخش ہے اور الحمدللہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ آیت‌اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ ان کی حالت بہتر اور اطمینان بخش ہے اور الحمدللہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔

حضرت آیت‌الله العظمیٰ شبیری زنجانی گزشتہ شب معدے میں خون بہنے کے باعث قم کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دفترِ آیت‌اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے ایک ذمہ دار نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ ان کی ظاہراً حالت بہتر ہے اور علاج کا کام بھی اچھی طرح جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha